عید الاضحی کے لئے 7زونوں میں 8مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ
لاہور (جنرل رپورٹر) بلدیہ عظمیٰ لاہور نے عیدالاضحیٰ پر عوام کی سہولت کیلئے قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کے سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں عارضی مویشی منڈیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بلدیہ عظمیٰ لاہور کے چیف کارپوریشن آفیسر مصور محمود تمنا کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ لاہور شہر میں قربانی کے جانوروں کی 8 مویشی منڈیاں قائم کی جائیں گی جو شہر کے 7 زونوں میں قائم کی جائیں گی ان منڈیوں میں قربانی کے جانوروں کے آڑھتیوں کو سایہ، صفائی ستھرائی اور جانوروں کے پینے پانی کی تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی اجلاس میں واسا، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے بھی شرکت کی۔