ہلال احمر دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کر رہی ہے،ڈاکٹر فوزیہ سعید
لاہو(جنرل رپورٹر) بڑوں کے ساتھ ساتھ بچے بھی سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔ ایک انسان کی جان بچانا گویا پوری انسانیت کی جان بچانا ہے۔ ہلال احمر دنیا بھر میں انسانیت کی خدمت کا فریضہ انجام دے رہی ہے ان خیالات کااظہار ہلال احمر کی ڈائریکٹر ڈاکٹر فوزیہ سعید نے ایوانِ کارکنان تحریک پاکستان میں جاری اپنی نوعیت کے منفرد پروگرام نظریاتی سمر سکول کے 19 ویں سالانہ تعلیمی سیشن کے 17ویں روز طلبا و طالبات سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ہلال احمر کے ممبران اور پروفیسر ڈاکٹر پروین خان بھی موجود تھے۔۔ڈاکٹر فوزیہ سعید نے کہا کہ ہلال احمر ایک فلاحی ادارہ ہے جس کی شاخیں تقریباً دنیا کے ہر ملک میں موجود ہیں۔ اس ادارے کا مقصد بلا تفریق مذہب ہر انسان کی خدمت اور مدد کرنا ہے۔ آپ بچے بھی بڑے ہو کر اس تنظیم میں اپنا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہادین اسلام بھی ہمیں انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔…… نے بچوں کوفرسٹ ایڈ کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ وہ کس طرح اپنے ساتھیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کر سکتے ہیں۔ آخر میں طلبا وطالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔