روح افزافلوٹ مہم کا آغاز،شہریوں کو شاہراؤں پر ٹھنڈ ا شربت پلایا جائیگا
لاہور(جنرل رپورٹر)گرمی کی لہر کے پیش نظر اور شہریوں کی سہولت کے لئے ضلعی انتظامیہ اور ہمدرد پاکستان کے اشتراک سے روح افزا فلوٹ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔روح افزا مہم کا آغاز زیرو پوائنٹ کچہری سے کیا گیا۔ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے مہم کا آغاز کیا۔اے سی سٹی فضل ربی، ڈپٹی ڈائریکٹر سید علی بخاری اور پی آر او ضلعی انتظامیہ لاہور عمران مقبول بھی ہمراہ تھے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے اہلکار ملکر روح افزا خدمت کی غرض سے شہریوں کو پلائیں گے۔فلوٹ ٹرک 500 واٹر کولڈ ٹینک کے ساتھ شہریوں کی سہولت کے لئے مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔
فلوٹ ٹرک کے ساتھ ساتھ راکٹ مین ڈسپنسر کی مدد سے بھی شہریوں کو شربت روح افزا پلایا جا رہا ہے.