پاک ٹی ہاؤس میں نذر جاوید کی یاد میں محفل مشاعرہ کا انعقاد

  پاک ٹی ہاؤس میں نذر جاوید کی یاد میں محفل مشاعرہ کا انعقاد

لاہور (پ ر) پاک ٹی ہاؤس میں نذر جاوید کی یاد میں محفل مشاعرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدارت کے فرائض انجم سلیمی نے انجام دیئے۔ مہمان خصوصی بشریٰ ناز، سعدیہ بشیر، جبکہ منتظمین کے فرائض واجد امیر، عابد حسین عابد نے ادا کئے۔ محفل کا انعقاد نعت رسول مقبول ؐ سے کیا گیا۔ محفل مشاعرہ میں شعراء کرام نے بہترین کلام پیش کیا گیا۔مشاعرہ میں عدنان سمی، محمد علی، آفتاب کامران، اللہ دتہ مرید حسین، علی شیر، عمر فاروق، محمد ذیشان، محمد فاروق، سید شفقت زیدی، سید لیاقت زیدی، امیر حمزہ، مبین احمد، حافظ راحیل، محمد احتشام، عمر حیات، محمود احمد، زوہیب ایاز و دیگر شعراء کرام نے شرکت کی۔

منیجر سید جواد زیدی کی جانب سے بہترین طعام کا انعقاد کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1