اپوزیشن کے اتحاد سے حکمرانوں پر گھبراہٹ طاری ہے،اشرف بھٹی

  اپوزیشن کے اتحاد سے حکمرانوں پر گھبراہٹ طاری ہے،اشرف بھٹی

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ پورا ملک سیلیکٹڈ وزیراعظم کی آوازوں سے گونج رہا ہے اور ہر غریب گھر سے گو نیازی گو کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں غریبوں کی بد دعائیں حکمرانوں کو لے ڈوبیں گی اپوزیشن کے اتحاد سے نااہل حکمرانوں پر گھبراہٹ اور سکتہ طاری ہے پیپلز پارٹی نے 25 جولائی کے یوم سیاہ کی تیاریاں شروع کر دی ہیں حکومت نیب گردی کے ذریعے سیاسی انتقام کے راستے پر چل رہی ہے۔

. حکمرانوں کو اپوزیشن راہنماؤں کی پکڑ دھکڑ مہنگی پڑے گی احتساب انتقام بن چکا ہے سیاسی انتشار کی ذمہ داد حکومت ہے

قوم کا نااہل حکومت پر اعتماد اور اعتبار ختم ہو چکا ہے اب حکومت کے خلاف دما دم مست قلندر ہو گا حکومت نے خود احتجاجی تحریک کا ماحول بنا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے اجلاس سے کرتے ہوئے کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1