حکومت زیادہ سے زیادہ ڈے کیئر سنٹر بنانے کیلئے سرگرم ہے،رفاقت گیلانی

حکومت زیادہ سے زیادہ ڈے کیئر سنٹر بنانے کیلئے سرگرم ہے،رفاقت گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) سیاسی معاون برائے وزیر اعلیٰ پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت ورکنگ خواتین کے بچوں کی مناسب دیکھ بھال اور تحفظ کے لیے زیادہ سے زیادہ ڈے کیر سنٹرز کے قیام کے لیے سرگرم عمل ہے۔اس مقصدکیلئے حکومت نے پنجاب ڈے کیئر فنڈ سوسائٹی کے تحت فنڈز کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے 200 ملین روپے کی رقم مختص کی ہے۔حکومت مختلف ورک اسٹیشنز پر کام کرنے والی خواتین کے مسائل سے با خبر ہے ان کے بچوں کی پرورش کے لیے بہتر مواقع فراہم کرنا والدین کے ساتھ ساتھ حکومت کی بھی ترجیح ہے۔ ڈے کیر سنٹرز کا دائرہ کار بڑھایاجائے گا۔ اورفیکٹریوں میں کام کرنے والی خواتین کے لیے ان کے کام کرنے کی جگہ پر بھی ڈیکئیر سنٹر ز قائم کئے جائیں گے،تاکہ فیکٹریوں میں کام کرنیوالی عورتوں کے بچوں کو تحفظ اور عمدہ دیکھ بھال کے ذریعے مستقبل میں اچھے شہری بنایا جاسکے۔ ورکنگ ویمن کا سب سے بڑا مسلہ ان کے بچے ہوتا ہے کہ وہ انہیں کہاں اورکس طرح محفوظ طریقے سے رکھیں۔

ماضی میں عورت کی گھر سے باہر کام نہ کرنے کی سب سے بڑی وجہ اس کے بچے ہی تھی یہی وجہ ہے عورتیں تعلیم یافتہ ہونے کے باوجودملکی ترقی میں شمولیت حاصل نہ کرسکیں جسکے نتائج غربت کی صورت میں آج سب کے سامنے ہیں اب عورت کاملکی اقتصادی ترقی میں شامل ہونا از حد ضروری ہے تاکہ وہ اپنے مسائل کا خود بھی تدارک کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ڈے کیر سنٹرز کے قیام اور سہولیات کی فراہمی کے لیے حد درجہ سنجیدہ اور متحرک ہے۔یہی وہ مسلہ ہے جسے حل کرکے زیادہ سے زیادہ خواتین کو ملکی معشیت میں شامل کرکے اقتصادی گروتھ ریٹ کو بڑھایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فنڈز کے اجرا کے تحت ان ڈے کیر سنٹرز کوبین الاقوامی معیاری سہولیات سے لیس کیاجائے گا۔