پی ٹی آئی نے ہارس ٹریڈنگ کے سارے ریکارڈ توڑ دیے،عزیز الرحمن چن

  پی ٹی آئی نے ہارس ٹریڈنگ کے سارے ریکارڈ توڑ دیے،عزیز الرحمن چن

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ہارس ٹریڈنگ کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ موجودہ حکومت عوام پر قہر بن گر رہی ہے۔ لوگ فاقوں پر مجبور ہیں۔ حکومت نے ملک میں سیاسی عدم استحکام برپا کر دیا ہے۔

ماضی میں سیاسی انتقام کی ایسی کوئی مثال نہیں ملتی جس پر موجودہ حکومت عمل پیرا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا سونامی عوام کی جانیں لے رہا تحریک انصاف کی حکومت عوام پر کسی عذاب سے کم نہیں۔ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے عمران خان کے سارے دعوے ریت کی دیوار ثابت ہوئے ہیں عوام کو سبز باغ دکھانے والی تحریک انصاف کا طرز حکمرانی درست نہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1