حکومت اپوزیشن ارکان سے انتقام لینا بند کرے،بیگم بیلم حسنین

  حکومت اپوزیشن ارکان سے انتقام لینا بند کرے،بیگم بیلم حسنین

لاہور(لیڈی رپورٹر) پیپلزپارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی بیگم بیلم حسنین نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن اراکین سے انتقام بند کرے اور غریبوں کو مہنگائی سے نجات دلائے یہ بہت ضروری ہے، ورنہ پاکستانی عوام سڑکوں پر ہوگی۔ گزشتہ روز ایک بیان میں بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ حکومت جمہوریت پر یقین رکھتے ہوئے اپوزیشن اراکین سے انتقامی کارروائیاں بند کردے، اپوزیشن سے تعاون کرے اور قومی مسائل پر توجہ دے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی گرفتاریوں سے ملک میں انتشار پھیل رہا ہے، لوگ مہنگائی کے ہاتھوں پہلے ہی تنگ ہیں اور ان حالات میں قومی ایشو سے توجہ ہٹ گئی ہے۔ بیگم بیلم حسنین نے کہا کہ پاکستان میں ترقی ہونی چاہیے۔

، حکومت اپنی مدت ضرور پوری کرے ہم بھی جمہوریت کے حق میں ہیں مگر وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کے لیڈروں کو ساتھ لیکر چلے اور مشاورت کریں یہ جمہوری حکومتوں کا حسن ہے اور میرا مطالبہ ہے حکومت انتقامی کارروائیاں فوری بند کرے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4