سروری جماعت کا فری میڈیکل کیمپ

  سروری جماعت کا فری میڈیکل کیمپ

لاہور(پ ر) سروری جماعت کے زیر اہتمام گذشتہ روز فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں معروف کنسلٹنٹ اور فزیشنز نے شرکت کی اور مریضوں کے معائنے کے ساتھ ساتھ انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔میڈیکل کیمپ کا انعقاد جامعہ مسجد تقوی کی گراؤنڈ میں کیا گیا تھا۔ جس میں معروف آرتھو پیڈک سرجن پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز کی ٹیم کے ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ جبکہ جنرل فزیشنز اور ماہر امراض چشم بھی مریضوں کا معائنہ کرتے رہے۔اس موقع پر 1100 سے زائد مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ جبکہ مرض کی تشخیص کے لیے مریضوں کے ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ اس موقع پر کیمپ میں آنے والے مریضوں کی مشروبات اور کھانے سے تواضع بھی کی گئی۔

سلسلہ سروری کے روحانی پیشوا حضرت سخی سلطان بابا جانی سرکار اللہ والوں نے اس موقع پر کہا کہ کیمپ کے انعقاد کا مقصد فلاحی معاشرے کا عملی تصور پیش کر نا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمار ا معاشرہ حقیقی معنوں میں فلاحی اس وقت بنے گا جب مساجد انسانوں کی فلاح وبہبود اوراصلاح کے لیے استعمال میں لائی جائیں گی۔ آج کا میڈیکل کیمپ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس موقع پر آنے والے مریضوں نے کہاکہ وہ بہت خوش ہیں انہیں علاج معالجے کی سہولیات ایک چھت تلے ان کی دہلیز پر فراہم کی جارہی ہیں

مزید : میٹروپولیٹن 4