”دہلی گیٹ“کی شوٹنگ میں حصّہ لینے کے بعد شعمون عباسی کی کراچی واپسی

 ”دہلی گیٹ“کی شوٹنگ میں حصّہ لینے کے بعد شعمون عباسی کی کراچی واپسی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)اداکار شمعون عباسی کراچی واپس چلے گئے ہیں۔ شمعون عباسی ڈائریکٹر ندیم چیمہ کی فلم ”دہلی گیٹ‘‘کے لئے ایک ہفتہ سے لاہور میں مقیم تھے جہاں انہوں نے مختلف مقامات پر ہونے والی شوٹنگ میں حصہ لیا۔ اس سپیل میں وائنڈ اپ کے متعدد اہم مناظر بھی فوڈ سٹریٹ میں پکچرائز کئے گئے۔ شوٹنگ میں حصہ لینے والے دیگر فنکاروں میں راشد محمود، شہریار چیمہ،یاسر،خالد بٹ،سوزین فاطمہ،روما مائیکل،محمد قوی خان،ہانی بلوچ اور جاوید شیخ نمایاں ہیں۔شمعون عباسی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے فلم میں اپنا کافی کام مکمل کرادیا ہے جبکہ بقیہ کام وہ اگلے سپل میں کرائیں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اپنی فلم’درج‘ کی کامیابی بارے پر امید ہیں۔
واضح رہے کہ شمعون عباسی’دہلی گیٹ‘ میں ملک گولڈ نامی ولن کا کردار کررہے ہیں۔

مزید :

کلچر -