فوک موسیقی کی دنیا کے عظیم گلوکار  عالم لوہار کی برسی آج ہوگی

    فوک موسیقی کی دنیا کے عظیم گلوکار  عالم لوہار کی برسی آج ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(فلم رپورٹر) فوک موسیقی کی دنیا کے عظیم گلوکار عالم لوہار کی برسی آج منائی جائے گی۔ ہیر وارث شاہ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے فوک گلوکار عالم لوہار کی برسی کل منائی جائے گی۔عالم لوہار نے ہیر وارث شاہ کو موسیقی کے 36مختلف انداز میں گایا، انہیں گانے کی صنف ”جگنی“ کا موجد بھی سمجھا جاتا ہے، ان کے مشہور گانوں میں ”جگنی“، ”سیف الملوک“، ”بول مٹی دے باویا“،”دل والا دھکڑا“، ”واجاں ماریاں بلایا کئی وار میں“، ”ماں دا پیار“ اور ”قصہ سسی پنوں“ کے علاوہ دیگر شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -