کیرئیر میں سوچ سے بڑھ کر عزت و شہرت حاصل ہوئی،نادیہ علی

کیرئیر میں سوچ سے بڑھ کر عزت و شہرت حاصل ہوئی،نادیہ علی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)مایہ ناز اداکارہ و پرفارمرنادیہ علی نے مزید کہا کہ سوچ سے بڑھ کر عزت و شہرت حاصل ہوئی ہے ایسے بہال رکھنے کیلئے مزید محنت اور لگن سے کام کر نے کا عزم ہے۔ نادیہ علی کا کہنا ہے کہ شوبز میں واپسی کے بعد جو پذیرائی مل رہی ہے وہ ناقابل بیان ہے میں نے اپنے فنّی کیرئیر کے آغاز سے لے کر آج تک اعلیٰ اور معیاری کام کو ترجیح دی ہے۔نادیہ علی کا کہنا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری ایک بار پھر اپنے عروج پر جارہی ہے جو کہ بہت ہی خوش آئندہ بات ہے شوبز انڈسٹری کی مزید ترقی کیلئے حکومتی سرپرستی ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں معیاری کام ہوتا دیکھ کر دلی خوشی ہو رہی ہے۔
 معیاری کام سے ہماری شوبز انڈسٹری وہ مقام حاصل کر رہی ہے جس کی ہمیں ضرورت ہے۔

مزید :

کلچر -