کامران کامی کے لئے امدادی شو آج پنجابی کمپلیکس میں منعقد کیاجائے گا

کامران کامی کے لئے امدادی شو آج پنجابی کمپلیکس میں منعقد کیاجائے گا

لاہور(فلم رپورٹر)کینسرجیسے موذی مرض کے ساتھ زندگی کی جنگ لڑنے والے گلوکار کامران کامی کیلئے امدادیشوآج پنجابی کمپلیکس میں منعقدکیا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق اس شوکو ماہنامہ زنجیر کے پلیٹ فارم سے منعقدکیاجارہاہے جسے غلام مصطفیٰ چیف ایڈیٹر اور ایس ڈبلیو رضوی المعروف ٹائیگر شاہ ڈپٹی ایڈیٹر ماہنامہ زنجیر منعقد کروا رہے ہیں۔جبکہ اس شوکے دیگر آرگنائزرزمیں جرار رضوی، میگھاجی، طارق طافو،ناصر بیراج، مختار احمد اور وسیم حسن شامل ہیں۔اس امدادی اور فنڈ ریزنگ شو میں شوبز سے وابستہ شخصیات شریک ہوں گی جن میں گلوکارابرارلحق،ہدائتکار سیدنور،فلمسٹارحیدر سلطان، تابندہ علی،لائبہ خان،شاہد سونو،غفار لہری،علی نواز، امیراحمد،روزبٹ،سعید سیکی،حنا ملک،روبی شہزاد،فوزیہ مہر،ڈاکٹر تبسم، جانو بابا، شیرمیاندادخان،جوجی علی خان،بیاخان،رخسار،ضامن عباس،نوازخان،شرافت علی خان،میاں راشدفرزنداوردیگرشامل ہیں۔

،بلاول علی خان،نرمل شاہ،رباب علی،علیزے راجپوت،طحٰہ طافو،مسکان لتا،کائنات علی،سمیرا شمع،عالیہ بخاری،عباس رائے،نغمانہ جعفری،امیرشوکت علی،دانش کھچی،رضوان،خواجہ نصیر،وسیم حسن سمیت صحافیوں کی ایک کثیرتعدد بھی شریک ہوں گی جن میں ٹھاکر لاہوری،طاہربخاری،شکیل زاہد،زین مدنی،شہزاد فراموش،ملک آصف شہزاد،عمران راج،حسن عباس زیدی،ظہیر شیخ،شیخ بلال احمد،قربان پرنس،خضر عباس،فیصل بٹ ندیم نذر،انجم شہزادو دیگر شامل ہوں گے۔ٹائیگر شاہ نے ایک ملاقات کے دوران بتایاکہ اس شومیں گلوکار و اداکار پرفارم بھی کریں گے اور کامران کامی کے لئے فنڈ ریزنگ بھی کی جائیگی جو کامران کامی کے علاج پر خرچ کی جائے گی۔ٹائیگر شاہ نے کہاکہ اس شومیں ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف سمیت دیگر حکومتی ارکان بھی شریک ہوں گے۔ٹائیگر شاہ نے مذید کہاکہ ہم سب ایک نیک مقصد کے لئے اکٹھے ہو رہے ہیں جس کا اجر ہمیں اللہ تعالیٰ نے دینا ہے اس لیئے ہم سب کو اس کار خیر میں آگے بڑھنا ہوگا تاکہ کامران کامی اس موذی مرض سے چھٹکارہ پاکر ایک نارمل انسان کی زندگی جی سکے۔

مزید : کلچر