پاکستان او ر چین کیساتھ بیک وقت جنگ کیلئے تیا ر ہیں، بھارتی آرمی چیف کا نیا چٹکلا

پاکستان او ر چین کیساتھ بیک وقت جنگ کیلئے تیا ر ہیں، بھارتی آرمی چیف کا نیا ...

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی فوجی سربراہ جنرل پین نے کہا ہے کہ بھارت چین اور پاکستان دونوں ممالک کے ساتھ بیک وقت جنگ کیلئے تیار ہے اور اس سلسلے میں بھارت کی دفاعی صلاحیت پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے۔ اسلام آباد بازنہ آیا تو فیصلہ کن کارروائی کرنے کو تیار ہیں، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنرل پین راوت نے نئی دہلی میں ایک انٹرویو کے دوران چین اور پاکستان دونوں ممالک کو خبردار کیا ہے کہ بھارت دونوں ممالک کے ساتھ بیک وقت جنگ لڑنے کے لئے تیار ہے اور اس سلسلے میں بھارت کے پاس نیوکلیائی صلاحیت بھی موجود ہے اور اس میں شبہ والی کوئی بات نہیں ہے انہوں نے کشمیر کی صورتحال پر بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری جنگجوؤں کیخلاف جو حکمت اختیار کر لی گئی ہے وہ حالات کے عین مطابق ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ کشمیرکے کچھ ایک حصوں میں ملٹی ٹینسی موجود ہے اور ان حصوں میں بھی جنگجو مخالف آپریشن جاری ہے۔ جنوبی کشمیر کے کئی علاقے انتہائی سطح پر حساس ہیں جہاں فوج کو جنگجو مخالف آپریشنوں کے دوران عوامی مزاحمت کا سامنا رہتا ہے جس کے باعث کئی بار آپریشن روک دیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے سرحد پار دراندازی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سرحد پار سے دراندازی بند نہیں ہوئی ہے تاہم اس میں کمی ضرور آئی ہے لیکن پھر بھی فوج اور سر حدی حفاظتی فورس پوری طرح سے دراندازی روکنے کیلئے تیار کھڑی ہے۔ فوجی سربراہ نے کنٹرول لائن پر آر پار گولہ باری کے حوالے سے کہا ہے کہ فوج سرحد پار سے گولہ باری کا دندان شکن جواب د ینے اور ملک کی سلامتی کو برقرار رکھنے کیلئے فیصلے لے سکتے ہیں۔

بھارتی آرمی چیف 

مزید : صفحہ اول