گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر سپریم کورٹ میں چیلنج

گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر سپریم کورٹ میں چیلنج

اسلام آباد (آ ئی این پی)سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈرز کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری انکی ہمشیرہ فریال تالپور اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈرز کے خلاف درخواست آصف نواز نامی شہری کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ احتساب عدالتوں نے ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا، جبکہ متعلقہ اسمبلیوں کے اسپیکرز نے ملزمان کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے،اسپیکرز کی جانب سے جاری پروڈکشن آرڈرز کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ پروڈ کشن آرڈر انتظامی حکم ہے۔ جو عدالتی احکامات سے بالاتر نہیں ہو سکتا،عدالتی احکامات کے ہوتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں ہو سکتے۔درخواست میں عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کے دوران جاری پروڈکشن آرڈر کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے اور سعد رفیق اور سراج درانی کے پروڈکشن آرڈر کو بھی چیلنج کیا گیا ہے۔

پروڈکشن آرڈرز

مزید : صفحہ اول