نوازشریف کیلئے چکن زہر قاتل،ہم نہیں چاہتے وہ خطرناک غذا کھائیں،شہباز گل

نوازشریف کیلئے چکن زہر قاتل،ہم نہیں چاہتے وہ خطرناک غذا کھائیں،شہباز گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر،آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کیلئے چکن زہر قاتل ہے اورہم نہیں چاہتے وہ خطرناک غذا کھائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شہباز گل نے کہا کہ شہباز شریف نے کھانے کے حوالے سے جھوٹ بولا، جو سہولت نواز شریف وہ کسی اور کو نہیں، میاں صاحب کے گھر سے روز چکن آتا ہے، یہ ان کے لیے زہر ہے۔ ہم نہیں چاہتے انہیں ایسا کھانا کھلایا جائے جس سے ان کی صحت کا مسئلہ ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے ایک بورڈ بنایا ہے جس میں ایک غذائی ماہر شامل ہوگا جبکہ جیل مینوئل کے مطابق کک دیا جا سکتا ہے اور میڈیا کو دعوت دیتا ہوں جیل کا کھانا چیک کروا دیں گے۔ترجمان وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ اے این ایف قومی ادارہ ہے انہوں نے کارروائی کی۔ خدا گواہ ہے پنجاب حکومت کو اس کارروائی کا علم نہیں۔شہباز گل نے کہا کہ سابق حکمران اپنے بچوں کی کرپشن بچانے کیلئے اراکین اسمبلی کو استعمال کرتے ہیں۔ حسین نواز آج کل بہت ٹویٹ کرتے ہیں اور لندن سے بھی مفرور ہو چکے ہیں۔ وہ سمجھتے ہیں کہ جہاں گئے، وہاں سے لانا مشکل ہوگا لیکن مت بھولیں عمران خان اقتدار میں ہے، آخر کار ان کی پکڑ ہوگی، جو مرضی شور مچا لیں۔ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کے 31 مزید ممبران رابطہ کر رہے ہیں۔ ان کے ایم پی ایز ان کی کرپشن کا دفاع نہیں کرنا چاہتے لیکن ہمیں ووٹ نہیں چاہیے، ہم ہارس ٹریڈنگ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مریم صفدر ڈاکٹر عدنان کو کاڑڈیالوجسٹ بنا کر پیش کرتی ہیں جو جیل جاتے ہیں اور باہر آ کر غلط بیانی کرتے ہیں۔ نواز شریف واحد پاکستانی ہیں جنہیں 21 کارڈیالوجسٹ کی سہولت حاصل ہے۔
شہباز گل

مزید :

صفحہ اول -