وزیر اعظم عمران خان ایم پی ایز کو خرید رہے ہیں،جاوید ہاشمی کا الزام

وزیر اعظم عمران خان ایم پی ایز کو خرید رہے ہیں،جاوید ہاشمی کا الزام

ملتان (آن لائن) سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے الزام کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ایم پی ایز کو خرید رہے ہیں اور سیاسی جماعتوں کی خریداری کا عمل عروج پر ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں ایک تقریب کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ رانا ثناء اللہ کے خلاف کیس بنایا گیا ہے کیونکہ زندگی میں پہلی بار ایسے دیکھا ہے کہ بندہ شام کو پکڑا ہے اور اگلے دن جوڈیشل بھی ہو گیا۔جاوید ہاشمی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت نے مہنگائی کر کے عوام کا جینا مشکل کر دیا لیکن اب عوام سڑکوں پر آئیں گے۔

جاوید ہاشمی/الزام

مزید : صفحہ اول