غیرقانونی ٹھیکوں کا ریفرنس، گیلانی پر 6اگست کو فرد جرم عائدہوگی
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پراشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں 6اگست کو فرد جرم عائد کی جائے گی، عدالت نے یوسف رضا گیلانی کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کر لی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں کے ریفرنس پر سماعت ہوئی، یوسف رضا گیلانی سیکیورٹی خدشات کے باعث پیش نہ ہوئے، یوسف رضا گیلانی نے درخواست کی کہ سیکورٹی خدشات کے پیش نظر پیش نہیں ہوسکتا۔جس پر عدالت نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم کی کارروائی موخر کرتے ہوئے آج حاضری سیاستثنی کی درخواست منظور کر لی اور 6اگست کو فرد جرم عائد کرنے کی نئی تاریخ مقرر کردی۔بعد ازاں احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس کے تمام ملزمان طلب کرتے ہوئے سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔گذشتہ سماعت میں عدالت نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام ملزمان کو 2جولائی کو طلب کر لیا تھا۔
یوسف رضا گیلانی