اکتوبر سے نومبر تک ٹڈی دل کاخطرہ برقرار رہے گا،سندھ حکومت

اکتوبر سے نومبر تک ٹڈی دل کاخطرہ برقرار رہے گا،سندھ حکومت

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے وفاق پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سندھ حکومت کہ ساتھ ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے تعاون نہیں کر رہی۔اس ضمن میں وزیرزراعت سندھ محمد اسما عیل راہو نے کہا ہے کہ ٹڈی دل کے خاتمے کہ لیے وفاق کا کوئی نمائندہ سندھ نہیں آیا, وفاقی حکومت نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے بھی تعصب پر مبنی رویہ اختیار کیاہے۔اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ حکومت نے 31 مئی کو وفاقی ادارے پلانٹ پرو ٹیکشن کواسپرے کہ لیے خط لکھا,خط پر وفاقی حکومت نے ایک جہاز دیا وہ بھی 23 گھنٹے اسپرے کرکے واپس چلا گیا۔دوبارہ وفاق نے اسپرے کہ لیے جہازنہ دیا تو سندھ حکومت کرائے پرپرائیویٹ جہازمنگوائے گی۔ انہوں نے کہا کہ 9 لاکھ ایکڑ فصل پر سندھ حکومت کی جانب سے اسپرے کیا گیاہے۔ٹڈی دل کا سندھ میں اکتوبر سے نومبر تک خطرہ برقرار رہے گا۔ ٹڈی دل یمن،ایران،بلوچستان سے ہوتے ہوئے سندھ میں داخل ہوئی ہے۔سندھ حکومت نے الزام لگاتے ہوئے

مزید : صفحہ اول