کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی،8ملزمان گرفتار

کراچی، رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی،8ملزمان گرفتار

کراچی(کرائم رپورٹر)پاکستان رینجرز (سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرماڈل کالونی،ابراہیم حیدری،شیر شاہ،اتحاد ٹان اورفیروز آبادکے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 8ملزمان محمد شرجیل عرف بنٹی،نوید عرف بابا،ظہور احمد،شہباز عرف باجا،کاشف جوج،فہیم،محمد فرمان اوراحسان شاہ رضوی عرف وقار کالا کو گرفتار کیاجو لوگوں سے لوٹ مار کرنے، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمدکیا گیا ہے اور تینوں ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی چیک پوسٹ،رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر03162369996 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

مزید : صفحہ اول