الخدمت کے تحت امیر بخش مری گوٹھ میں مفت آئی کیمپ کاانعقاد

الخدمت کے تحت امیر بخش مری گوٹھ میں مفت آئی کیمپ کاانعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال گلشن حدید کے تحت امیر بخش مری گوٹھ کے مکینوں کیلئے مفت طبی آئی کیمپ لگایاگیا۔ کیمپ میں ماہر امراض چشم اوران کی ٹیم نے درجنوں افراد کی آنکھوں کا معائنہ کیا اور انہیں تجویز کردہ ا دویہ مفت فراہم کیں۔کیمپ میں علاقہ مکینوں نے بھرپور دلچسپی لی اوراپنی آنکھوں کا معائنہ کرایا۔متعدد مریضوں میں آنکھوں کے مرض کی تشخیص کی گئی۔ڈاکٹرز نے کیمپ میں آنے والے افراد کو آنکھوں کے امراض سے متعلق متعلق آگہی فراہم کی،امیر بخش مری گوٹھ کے مکینوں نے الخدمت کی جانب سے کیمپ کے انعقاد کو سراہا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر