مٹہ،امسال تحصیل کونسلران کو فنڈ نہیں دیا گیا،فضل حکیم

مٹہ،امسال تحصیل کونسلران کو فنڈ نہیں دیا گیا،فضل حکیم

مٹہ (نمائندہ پاکستان)آٹھ مہینے ہو گئے کہ اجلاس بلایا گیااس سال تحصیل کونسلران کو فنڈ نہیں دیا گیا ترقیاتی کاموں اور دیگر ٹھیکوں کا وضاحت کریں کمیٹیاں غیر فعال ہیں تحصیل کونسل مٹہ میں تحصیل کونسلران کا واویلاناظم اجلاس میں موجود نہیں تھا جبکہ نائب ناظم نے اجلاس کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جبکہ ٹی ایم او نے کہا کہ میں تو انفارمر ہو اجلاس بلانا ناظم اور نائب ناظم کاکام ہیں تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل مٹہ کا ماہانہ اجلاس سپیکر فضل حکیم کے زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں تحصیل ناظم موجود نہیں تھا جبکہ ایڈمنسٹریشن کے کسی آفسر نے اجلاس میں شرکت نہیں کی اس موقع پر کونسلران جن میں جاوید،گوہر علی،خورشید خان عادل خان صلاح الدین خان نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ تحصیل کونسل کا ماہانہ اجلاس آٹھ مہینے بعد بلایا گیا جس کا زمہ دار تحصیل کونسل کے سپیکر محمد حکیم ہے اُنہوں نے کہا کہ اس سال تحصیل کونسلران کو کوئی فنڈ جاری نہیں ہوا جس کیوجہ سے ہم شدید مشکلات میں ہیں کیونکہ لوگوں نے ہمیں ووٹ دیا ہے اور وہ کام کا مطالبہ کرتے ہیں اٰنہوں نے کہا کہ تحصیل کونسل کے زیر نگرانی جو ٹھیکے دی جاتی ہیں جس میں جنرل بس سٹینڈ، میلہ مال مویشی سائن بورڈ وغیرہ شامل ہیں کی وضاحت کریں اس کے علاوہ تحصیل کونسل کے اپوزیشن لیڈر صلاح الدین خان نے کہا کہ تحصیل ایڈمنسٹریشن کا کوئی افیسر اجلاس میں شرکت نہیں کرتا کیا وجہ ہے صوبے کہ آمن وآمان پھر خراب ہو رہا ہے اے این پی کے ورکروں پر حملے ہو رہے ہیں جو قابل مزمت ہیں اُنہوں نے وزیر اعلیٰ محمود خان کو مطالبہ کیا کہ شہید ہو نے والے اور زخمی ہو نے والوں کے خاندانوں کے ساتھ امداد کیا جائے تحصیل کونسل کے سپیکر محمد حکیم نے اجلاس نہ ہو نے کا کوئی وجہ نہیں بتایا اور کہا کہ م،مجھے کوئی پتہ نہیں جبکہ ٹی ایم او یاسر محمد نے کہا کہ میں بحثیت انفارمر ہوں جبکہ ہمیں بتایا جاتا ہے توہم تما م لوگوں کو انفارم کرتے ہیں یہ کام ناظم اور نائب ناظم کا ہے اُنہوں نے ٹھیکوں کے تفصیلات بتائی کہ جنرل بس سٹینڈسائن بورڈ ودیگر کے تفصیلات بتائی جبکہ بجٹ اجلاس دو تین ہفتوں میں ممکن ہو سکتا ہے جبکہ تحصیل کے تحصیل فی میل کونسلران ہمیشہ کیطرح چپ رہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر