ڈیرہ،بچوں کی لڑائی میں کانسٹیبل جاں بحق،کزن زخمی

ڈیرہ،بچوں کی لڑائی میں کانسٹیبل جاں بحق،کزن زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)بچوں کی لڑائی کے تنازعے پریارک کے علاقہ وانڈاجمال میں فائرنگ سے ہنگوٹریننگ کے بعدچھٹی پرآنے والاکانسٹیبل جاں بحق جب کہ اس کاکزن زخمی ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ یارک کی حدودمیں وانڈاجمال میں بچوں کی لڑائی کے تنازعے پرتین افرادپیدل آرہے تھے کہ ان کا سامناہنگوٹریننگ سے چھٹی پر آنے والے پولیس کانسٹیبل محمدشاہد گنڈہ پورولدمحمدممتازسکنہ ہیبتی اوراس کے کزن عبدالوہاب گنڈہ پور ولد عبدالرحیم سکنہ ہیبتی سے ہوااس دوران توتکرارکے بعدہونے والی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل محمدشاہد گنڈہ پور موقع پر جاں بحق ہوگیا جب کہ اس کاکزن عبدالوہاب گنڈہ پورزخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعدملزمان موقع سے فرارہوگئے۔پولیس موقع پر پہنچ گئی اوراس واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر