بے نامی اثاثے ظاہر کرنے کیلئے ایمنسٹی سکیم کا آج آخری روز

بے نامی اثاثے ظاہر کرنے کیلئے ایمنسٹی سکیم کا آج آخری روز
بے نامی اثاثے ظاہر کرنے کیلئے ایمنسٹی سکیم کا آج آخری روز

  


اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بے نامی اثاثے ظاہر کرنے کیلئے ایمنسٹی سکیم کا آج آخری روز ہے۔ آج بینکوں کے اوقات میں غیر ظاہر شدہ یا دوسروں کے نام رکھے گئے اثاثے ظاہر کئے جاسکتے ہیں۔ سکیم کی مدت ختم ہوتے ہی کریک ڈاؤن کا آغاز ہوگا۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بے نامی جائیدادوں کی ضبطگی آج رات 12 بجے کے بعد سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔30 جون کوسکیم میں مزید 3روز کی توسیع کی گئی تھی جس کی مدت آج ختم ہورہی ہے۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد