”ہمارے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں اور پاکستانی ٹیم ۔۔“کپتان سرفراز نے اعتراف کر لیا

”ہمارے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں اور پاکستانی ٹیم ۔۔“کپتان سرفراز نے اعتراف کر ...
”ہمارے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں اور پاکستانی ٹیم ۔۔“کپتان سرفراز نے اعتراف کر لیا

  


لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی کرکٹ ٹیم کی سیفی فائنل میں شمولیت کا فیصلہ آج نیوزی لینڈ اور برطانیہ کے درمیان ہونے والے میچ سے ہو گا اور اس حوالے سے کپتان سرفراز نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ میں اب ہمارے ہاتھ میں کچھ بھی نہیں ہے اور پاکستانی ٹیم دیگر ٹیموں پر انحصار کر رہی ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ وہ افسردہ ہیں کہ انہیں افغانستان کے خلاف میچ میں اہم موقع پر غلطی کر کے رن ااوٹ نہیں ہونا چاہیے تھا، ان کی اس غلطی سے پاکستانی ٹیم شکست کے دوراہے پر آگئی تھی، کروڑوں شائقین کے دلوں کی دھڑکنیں تیز ہو گئیں تھیں اور دل کے عارضے میں مبتلا لوگوں نے ٹی وی بند کر دیئے تھے۔انہوں نے افغانستان کے خلاف میچ میں اہم موقع پر رن آوٹ ہونے کی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میرے رن آوٹ پر تنقید ہونا درست ہے، میرا دوسرا رن لینا نہیں بنتا تھا اور دوسرا رن لینا میری غلطی تھی۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بھارت کے خلاف ہار کے بعد کھلاڑیوں کو متحرک کرنے کے کوشش کی اور میرے بات کرنے سے کھلاڑیوں کو فائدہ ہوا، سب نے مل کر فتوحات کو ممکن بنایا، میں نےکھلاڑیوں کو بتایا تھا کہ ہم کہیں نہ کہیں غلطی کر رہے ہیں۔

مزید : کھیل