لاہورایئرپورٹ پرفائرنگ،2 افرادجاں بحق ،ملزم گرفتار

لاہورایئرپورٹ پرفائرنگ،2 افرادجاں بحق ،ملزم گرفتار
لاہورایئرپورٹ پرفائرنگ،2 افرادجاں بحق ،ملزم گرفتار

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ایئر پورٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے ،سکیورٹی اہلکاروں نے ملزموں کو حراست میں لے کر اسلحہ قبضے میں لے لیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں مقتولین عمرہ ادائیگی کے بعد واپس پہنچے تھے ،پولیس کے مطابق فائرنگ ذاتی دشمنی کاشاخسانہ ہے،فائرنگ ایئرپورٹ لاؤنج میں کی گئی جس سے ایئر پورٹ پر خوف و ہراس پھیل گیا ،مقتولین پر رہنما پیپلزپارٹی بابربٹ کے قتل کا مقدمہ درج تھا،ایک کی زین جبکہ دوسرے کی نفیس کے نام سے شناخت کرلی گئی ،پولیس کا کہناہے کہ عارف حمید عرف ٹیپوٹرکاں والاکو بھی 2010 میں ایئرپورٹ پرقتل کیاگیا تھا،فائرنگ سے رینجرز اور اے ایس ایف کے دستے ایئر پورٹ پہنچ گئے جبکہ ایئر پورٹ پر گاڑیوں کی انٹری روک دی گئی ،ادھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایئرپورٹ پر فائرنگ کا نوٹس لے لیااور آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیدیا،وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور