انگلینڈ کیخلاف میچ سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کو زوردار جھٹکا لگ گیا، اہم ترین باﺅلر انجری کا شکار، پاکستانی بھی شدید پریشان

انگلینڈ کیخلاف میچ سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کو زوردار جھٹکا لگ گیا، اہم ترین ...
انگلینڈ کیخلاف میچ سے کچھ دیر قبل نیوزی لینڈ کو زوردار جھٹکا لگ گیا، اہم ترین باﺅلر انجری کا شکار، پاکستانی بھی شدید پریشان

  


چیسٹرلی سٹریٹ (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان شیڈول اہم میچ سے کچھ دیر قبل ہی کیوی ٹیم کو زوردار جھٹکا لگ گیا ہے جس کے اہم باﺅلر لوکی فرگوسن ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں اور آج کا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کا میچ ناصرف دونوں ٹیموں کی سیمی فائنل میں رسائی سے متعلق فیصلہ کرے گا بلکہ پاکستان کی قسمت کا فیصلہ بھی اس میچ کے نتیجے پر منحصر ہے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم یہ میچ جیت کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر جائے گی اور پھر نیوزی لینڈ اور پاکستان کے رن ریٹ کا موازنہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب اگر نیوزی لینڈ یہ میچ جیت جاتی ہے تو اسے ناصرف سیمی فائنل میں جگہ مل جائے گی بلکہ پاکستان کی سیمی فائنل میں رسائی کی راہ بھی ہموار ہو جائے گی اور پھر اسے بنگلہ دیش کیخلاف اپنا آخری میچ جیتنا ہو گا۔

مزید : کھیل