انگلینڈ نیوزی لینڈ کو بڑے مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

انگلینڈ نیوزی لینڈ کو بڑے مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
انگلینڈ نیوزی لینڈ کو بڑے مارجن سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

  


ڈرہم (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے اہم میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 119رنز سے شکست دے دی ۔انگلینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 305رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ 45اوورز میں 186رنز بنا کر آل آوٹ ہو گئی ۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے کپتان این مورگن نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو اوپنرز نے درست ثابت کر دیا اور اہم میچ میں ٹیم کو 123 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا تاہم اس موقع پر جیسن روئے 60 رنز بنا کر جیمز نیشام کی گیند پر مچل سینٹنر کے ہاتھوں کیچ ہو گئے۔ انگلینڈ کی دوسری وکٹ 194 کے مجموعی سکور پر گری اور جو روٹ 24 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ 206 کے مجموعی سکور پر جونی بیرسٹو بھی 106 رنز بنا کر آوٹ ہو گئے جبکہ 214 کے مجموعی سکور پر جوز بٹلر بھی 11 رنز بنا کر چلتے بنے۔بین سٹوک 248کے مجموعی رنز پر 11سکور بنا کر آوٹ ہوئے ،کرس ووکس 259کے مجموعی سکور پر 4رنز بنا کر آوٹ ہوئے ،مورگن 272کے مجموعی سکورپر 42رنز بنا کر آوٹ ہوئے اور راشد خان 301کے مجموعی سکور پر 16رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ ،ہینری اور نیشم نے 2,2جبکہ سینٹنراور ٹم سودی نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔

نیوزی لینڈ کے گپٹل 8،نکولس0،ولیمسن27،ٹیلر28،لیتھم57،نیشم19،گرینڈہوم3،سینٹنر12اور ہینری 7رنز بنا کر آوٹ ہوئے ۔انگلینڈ کے ووڈ نے 3جبکہ ووکس،آرچر ،پلنکٹ ،راشد اور سٹوکس نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید : کھیل