لوکی فرگوسن کی جگہ کس باؤلر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور ورلڈکپ 2015ءمیں اس نے انگلینڈ کیخلاف میچ میں کتنی وکٹیں حاصل کی تھیں؟ جان کر آپ کی خوشی کی انتہاءنہ رہے

لوکی فرگوسن کی جگہ کس باؤلر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور ورلڈکپ 2015ءمیں اس نے ...
لوکی فرگوسن کی جگہ کس باؤلر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور ورلڈکپ 2015ءمیں اس نے انگلینڈ کیخلاف میچ میں کتنی وکٹیں حاصل کی تھیں؟ جان کر آپ کی خوشی کی انتہاءنہ رہے

  


درہم (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءمیں انگلینڈ کیخلاف اہم میچ سے پہلے نیوزی لینڈ کے باﺅلر لوکی فرگوسن ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ ٹم ساﺅتھی کو شامل کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لوکی فرگوسن نیوزی لینڈ کے اہم باﺅلرز میں شمار ہوتے ہیں اور رواں ورلڈکپ میں وہ سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے باﺅلرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں تاہم وہ ہیمسٹرنگ انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے اور ان کی جگہ ٹم ساﺅتھی کو موقع دیا گیا ہے جنہوں نے کرکٹ ورلڈکپ 2015ءمیں انگلینڈ کیخلاف کھیلے گئے میچ میں 33 رنز کے عوض 7 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

ٹم ساﺅتھی کی اس عمدہ کارکردگی کے باعث انگلینڈ کی پوری ٹیم 33.2 اوورز میں صرف 123 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی تھی اور نیوزی لینڈ نے 12.2 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر یہ ہدف حاصل کر لیا تھا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے برینڈن میکالم نے انتہائی جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 25 گیندوں پر 77 رنز بنائے تھے۔

مزید : کھیل