”ٹیم نے غلطیوں سے سبق سیکھ لیا ہے اور۔۔۔“ بنگلہ دیش کیخلاف میچ سے قبل سرفراز احمد نے اعلان کر دیا

”ٹیم نے غلطیوں سے سبق سیکھ لیا ہے اور۔۔۔“ بنگلہ دیش کیخلاف میچ سے قبل سرفراز ...
”ٹیم نے غلطیوں سے سبق سیکھ لیا ہے اور۔۔۔“ بنگلہ دیش کیخلاف میچ سے قبل سرفراز احمد نے اعلان کر دیا

  


لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیم نے غلطیوں سے سبق سیکھ لیا اور اب بنگلہ دیش کیخلاف بھرپور تیاری کیساتھ میدان میں اتریں گے اور جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے بتایا کہ بھارت کیخلاف میچ کے بعد تمام کھلاڑیوں کو اکٹھا کر کے بات کی کہ کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کی بھرپور محنت کے باوجود کہاں غلطیاں کررہے ہیں جس کے باعث بطور ٹیم اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کر پا رہے، اپنے مسائل کا جائزہ لینے کے بعد سینئرز اور جونیئرز سب نے کہا کہ گزشتہ میچز میں جو ہوا، اس کو بھلا کر آئندہ میچز کیلئے نئے عزم کیساتھ میدان میں اتریں گے، اس کے بعد پاکستان نے بطور ٹیم بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات حاصل کیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دوسری ٹیموں کے میچز کا نتیجہ ہمارے کنٹرول میں نہیں، ہماری توجہ اپنی پرفارمنس پر ہے،بنگلا دیش کیخلاف میچ سے قبل وقفہ ہونے کی وجہ سے تیاری کا اچھا موقع مل گیا، آخری میچ میں بھی جیت کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں پرستاروں اور پاکستانی عوام کی سپورٹ سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں، امید ہے کہ بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں بھی ان کی حوصلہ افزائی برقرار رہے گی۔ایک سوال پر سرفراز احمد نے کہا کہ حارث سہیل نمبر 5پر بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کیلئے زیادہ بہتر پرفارم کرسکتے تھے،اس لئے خود بعد میں بیٹنگ کا فیصلہ کیا،مجھ سمیت کسی کے بھی بیٹنگ نمبر سے زیادہ ٹیم کے مفاد میں فیصلوں کی اہمیت ہے۔

مزید : کھیل