آخری کرپٹ پر ہاتھ ڈالنے تک یہ سلسلہ نہیں رکے گا،پیپلزپارٹی دوسروں کی بجائے اپنے قائدین کی فکر کرے:صمصام بخاری

آخری کرپٹ پر ہاتھ ڈالنے تک یہ سلسلہ نہیں رکے گا،پیپلزپارٹی دوسروں کی بجائے ...
آخری کرپٹ پر ہاتھ ڈالنے تک یہ سلسلہ نہیں رکے گا،پیپلزپارٹی دوسروں کی بجائے اپنے قائدین کی فکر کرے:صمصام بخاری

  


لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب سید صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی رانا ثنااللہ اوران کے قائدین کی بجائے اپنے رہنماؤں کی فکر کریں، اپوزیشن رہنماؤں کے سنسنی خیز بیانات کا مقصد اپنے خلاف درج کرپشن کے کیسز سے عوام کی توجہ ہٹانا ہے،پہلی مرتبہ’’دونوں بڑے‘‘ کرپشن کیسز میں جیل میں ہیں،آخری کرپٹ پر ہاتھ ڈالنے تک یہ سلسلہ نہیں رکے گا۔صوبائی وزیر سید صمصام بخاری کا کہنا تھا  کہ وزیراعظم عمران خان ملک کو صاف اور شفاف نظام دینا چاہتے ہیں،مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کی اقتدار کی باریوں نے جمہوری سسٹم سے عوام کا اعتماد ختم کر دیا،پیپلز پارٹی نے نواز لیگ کی بیعت کر کے سیاسی مستقبل تاریک کر لیا ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ستم ظریفی دیکھئے کہ پیپلز پارٹی رانا ثناء اللہ کا دفاع کر رہی ہے۔ درحقیقت نواز لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں ایک دوسرے کیلئے بوجھ ہیں۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کل تک ایک دوسرے کو چور کہنے والے کیوں اکٹھے ہوئے؟۔ سید صمصام بخاری نے کہا کہ تحریک انصاف عوامی جدوجہد سے اقتدار میں آئی ہے، پی ٹی آئی حکومت کسی دباؤ میں نہیں آئے گی اور کرپٹ عناصر کا احتساب بلا امتیاز جاری رکھا جائے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور