پانچ فوجی جوانوں کی شہادت بھارت کی بزدلانہ کارروائی،پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے:علامہ طاہر اشرفی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان علماء کونسل کے سربراہ علامہ حافظ طاہر محمود اشرفی نے چھمب سیکٹر لائن آف کنٹرول پردھماکے میں 5 فوجی جوانوں کی شہادت اور ایک کے زخمی ہونے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی جوانوں کی شہادت قوم کا قابل فخر سرمایہ ہے،پوری پاکستانی قوم اپنے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتی ہے،پاک فوج کے جوانوں کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور نہ ہی ہم اپنے شہدا کے مقدس خون کو فراموش کریں گے،بھارت کی طرف سے ایک بار پھر ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کیا گیا ہے،بھارت کو امن کی زبا ن سمجھ نہیں آ رہی،ہر طرح کے حالات میں پاکستانی قوم پاک فوک کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔انہوں نے کہا کہبھارت پاکستان میں مختلف طریقوں سے دہشت گردی کراور کروا رہا ہے، پاکستان کی مسلح افواج دشمن کے ہر بزدلانہ اقدام کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔انہوں نے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے سپوتوں نے وطن پر قربان ہو کر ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ پاک فوج کو کمزور نہیں کیا جاسکتا، پوری قوم کو اپنے ان قابل فخرسپوتوں پر فخر ہے۔