ایمنسٹی سکیم سے کتنے لوگ مستفید ہوئے ؟ چیئر مین ایف بی آر نے بتادیا

ایمنسٹی سکیم سے کتنے لوگ مستفید ہوئے ؟ چیئر مین ایف بی آر نے بتادیا
ایمنسٹی سکیم سے کتنے لوگ مستفید ہوئے ؟ چیئر مین ایف بی آر نے بتادیا

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے کہاہے کہ ایمنسٹی سکیم سے اب تک ایک لاکھ 35ہزار لوگ فائدہ اٹھا چکے ہیں۔ دنیانیوز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ ایمنسٹی سکیم سے اب تک 1لاکھ 35ہزار لوگ فائدہ اٹھا چکے ہیں اور 25ہزار ابھی تک پائپ لین میں ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان میں تحریکِ انصاف کی حکومت کی جانب سے عوام کو اثاثے ظاہر کرنے اور ٹیکس نیٹ میں شامل ہونے کے لیے دی جانے والی ایمنسٹی سکیم کی مدت میں آخری دن مزید تین دن کی توسیع کر دی گئی تھی،یہ سکیم بدھ تین جولائی کو رات 12 بجے تک جاری رہی۔اس بات کا اعلان اتوار کو وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے معاشی ٹیم کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا تھا جبکہ ان کے اس اعلان سے ایک دن قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سربراہ کہہ چکے تھے کہ سکیم کی مدت میں اضافے کا امکان نہیں ہے ۔

مزید : قومی