”ہینڈ گرینیڈ کی پن نکلنے کی دیر ہے “ ، ملک کے دگرگوں حالات پر حسن نثار کاتہلکہ خیز تجزیہ

”ہینڈ گرینیڈ کی پن نکلنے کی دیر ہے “ ، ملک کے دگرگوں حالات پر حسن نثار ...
”ہینڈ گرینیڈ کی پن نکلنے کی دیر ہے “ ، ملک کے دگرگوں حالات پر حسن نثار کاتہلکہ خیز تجزیہ

  


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کارحسن نثار نے کہا کہ کراچی ائیر پورٹ پر ہونے والے واقعہ سے پتہ چلتاہے کہ ملک کے حالات کتنے خراب ہیں اورصورتحال کس سمت جارہی ہے ، صرف ہینڈ گرینیڈ کی پن نکلنے کی دیر ہے ۔ جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حسن نثار نے کہا کہ کراچی ائیر پورٹ پر اسلحہ لے جانے کے بعد ہونیوالے واقعہ سے محسوس ہوتاہے کہ صورتحال کس طرف جارہی ہے؟اللہ ہی خیر کرے ، ہینڈ گرینیڈکی پن نکلنے کی دیر ہے ، ہمارے معاشرے میں عدم توازن اور عدم برداشت بہت زیادہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اگر کسی کام کی ہوتی تو آج یہ لوگ جس جس حالات میں ہیں ان کے یہ حالات نہ ہوتے ۔یہ کچھ نہیں کرسکتے ۔

مزید : قومی