ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی کا بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کی خواہش مندکمپنیوں سے درخواستیں طلب

ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی کا بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کی خواہش مندکمپنیوں ...
ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی کا بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کی خواہش مندکمپنیوں سے درخواستیں طلب

  


کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹریڈڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے کینیا اورنائیجیریا میں ہونے والی بین الاقوامی نمائشوں میں شرکت کی خواہش مندکمپنیوں سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق میڈک ایسٹ افریقا کے نام سے بین الاقوامی نمائش رواں سال 24 ستمبر سے کینیا کے شہر نیروبی میں منعقد ہوگی، تین روزہ نمائش میں سرجیکیل وڈینٹل آلات، ہسپتالوں میں استعمال ہونے والی ٹیکسٹائل مصنوعات، فارماسیوٹیکل و ہربل مصنوعات اورہسپتالوں میں استعمال ہونے والے فرنیچر کی نمائش ہوگی۔نمائش میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں کو 1 لاکھ 70 ہزار روپے فیس کے ساتھ 5 جولائی تک درخواستیں جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق میڈک ویسٹ افریقا کے نام سے بین الاقوامی نمائش نائجیریا کے شہر لاگوس میں 9 اکتوبر کو شروع ہوگی، اس نمائش میں بھی سرجیکل وڈینٹل آلات، ہسپتالوں میں استعمال ہونے والی ٹیکسٹائل مصنوعات، فارماسیوٹیکل و ہربل مصنوعات اورہسپتالوں میں استعمال ہونے والا فرنیچر بین الاقوامی خریداروں کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اتھارٹی نے نمائش میں شرکت کی خواہش مند کمپنیوں کو 5 جولائی تک ایک لاکھ 90 ہزار روپے فیس کے ساتھ درخواستیں جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔دونوں نمائشوں میں متعدد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔

مزید : بزنس