بنگلہ دیش کے اہم میچ کے لیے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلی کا امکان

بنگلہ دیش کے اہم میچ کے لیے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلی کا امکان
بنگلہ دیش کے اہم میچ کے لیے قومی ٹیم میں بڑی تبدیلی کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کرکٹ ورلڈکپ 2019 میں بنگلا دیش کے خلاف اہم میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے لارڈز کرکٹ گراونڈ میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا،جس میں محمد حفیظ نے نئی گیند کے ساتھ بھرپور بیٹنگ پریکٹس کی جس کے باعث امکان ہے کہ فخر زمان کو ڈراپ کیا جا سکتا ہے اور امام الحق کے ساتھ محمد حفیظ اوپن کریں گے۔تجربہ کار بلے باز شعیب ملک کو بھی پلئنگ الیون کا حصہ بنایا جا سکتا ہے، باولنگ کے شعبے میں تبدیلی میچ کی اہمیت اور پاکستان کی پوزیشن مزید واضح ہونے پر کیا جائے گا، باولنگ کے شعبے میں تبدیلی ہوئی تو امکان ہے کہ وہاب ریاض کی جگہ حسن علی کو کھلایا جائے۔

مزید :

کھیل -