بنگلا دیش کیخلاف پرفارمنس دکھانے کے لیے پرعزم ,کوشش کروں گا کہ آئندہ اپنی خامیوں پر قابو پاکر بہتر کارکردگی دکھاؤں: امام الحق

بنگلا دیش کیخلاف پرفارمنس دکھانے کے لیے پرعزم ,کوشش کروں گا کہ آئندہ اپنی ...
بنگلا دیش کیخلاف پرفارمنس دکھانے کے لیے پرعزم ,کوشش کروں گا کہ آئندہ اپنی خامیوں پر قابو پاکر بہتر کارکردگی دکھاؤں: امام الحق

  


لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے کہا ہے کہکرکٹ میں غلطیاں ہوتی ہیں اور آپ ان سے سیکھتے ہیں،ابھی نوجوان ہوں اور اپنی غلطیوں سے سیکھ رہا ہوں، کوشش کروں گا کہ آئندہ اپنی خامیوں پر قابو پاکر بہتر کارکردگی دکھاؤں،بنگلا دیش کیخلاف میچ میں ٹیم کے لیے پرفارمنس دکھانے کے لیے پر عزم ہوں۔ایک انٹرویو میں امام الحق  کا کہنا تھا کہاچھا آغاز کرنے کے باوجود بڑا سکور نہ کرنے پر افسوس ہے،ہر میچ میں کوشش ہوتی ہے کہ اچھی فارم میں ہوں تو ٹیم کے لیے زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں۔انہوں نے کہا کہ میں بھی عام طور پر سیٹ ہوجاؤں تو بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوجاتا ہوں، انگلینڈ کے خلاف سیریز سے ابھی تک میری فارم اچھی رہی ہے، ورلڈ کپ میں 40رنز بنانے کے بعد ایسے سٹروکس کھیلے جو نہیں کھیلنا چاہئیں تھے، کوچز اور کپتان بھی کہتے رہے ہیں کہ بہتر آغاز کو بڑے سکور میں بدلنا چاہیے تھا لیکن افسوس ہے کہ میں ایسا نہیں کرپایا۔امام الحق نے کہا کہ شاید میں 40 اور 50 رنز کے مرحلے سے گزرنے کی جلد بازی میں اپنی توجہ ہٹ جانے کی وجہ سے آؤٹ ہوتا رہا، گزشتہ میچ میں بھی اچھا شاٹ نہیں کھیلا، کرکٹ میں غلطیاں ہوتی ہیں اور آپ ان سے سیکھتے ہیں۔

مزید : کھیل