وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا معروف شاعر اور نغمہ نگار نثار ناسک کے انتقال پر اظہار تعزیت

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا معروف شاعر اور نغمہ نگار نثار ناسک کے ...
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا معروف شاعر اور نغمہ نگار نثار ناسک کے انتقال پر اظہار تعزیت

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے معروف شاعر اور نغمہ نگار نثار ناسک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم کی ادب کے شعبہ میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ نثار ناسک مرحوم کا نغمہ ”دل دل پاکستان“ آج بھی ہر پاکستانی کی آواز ہے اور  مرحوم کی ادب کیلئے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور