اربوں روپے کے اثاثے بنانے والوں کو نہیں انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو ہی تاریخ یاد رکھے گی:گورنر چوہدری سرور

 اربوں روپے کے اثاثے بنانے والوں کو نہیں انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو ہی ...
  اربوں روپے کے اثاثے بنانے والوں کو نہیں انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو ہی تاریخ یاد رکھے گی:گورنر چوہدری سرور

  


لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ اربوں روپے کے اثاثے بنانے والوں کو نہیں انسانیت کی خدمت کرنے والوں کو ہی تاریخ یاد رکھے گی ،وزیر اعظم عمران خان کی زندگی کا مقصد آئین وقانون کی حکمرانی اور حق دار کو اس کا حق دینا ہے،ملک وقوم کے مستقبل کو محفوظ بنانے کیلئے ہی عمران خان کر پشن کے خلاف آج بھی جنگ لڑ رہے ہیں،امت مسلمہ کے حکمران دولت اور محلات بناتے رہے ہیں جس کی وجہ سے آج تک فلسطین او ر کشمیر جیسے ایشوز حل نہیں ہوسکے،بدقسمتی سے پاکستان میں آج بھی2کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر ہیں، انشاء اللہ تحر یک انصاف کی حکومت ان بچوں کو سکولوں میں لیکر جائے گی۔ لاہور میں پیپسکو اور عمل اکیڈمی کے اشتراک سے منعقدہ  تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ زندگی میں کسی بھی شعبے میں آگے بڑھنے کیلئے ایمانداری اور نیک نیت ہونا ضروری ہے،آج اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ورکنگ کلاس ایماندار اور پاکستان کے ساتھ مخلص ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انسان کسی بھی شعبے میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کر لیا تواس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کو کامیابی سے آگے بڑھنے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ،پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ عمران خان اس ملک کے وزیر اعظم ہیں جو دو نہیں ایک پاکستان کے نعرے کو عملی جامہ پہنا  رہے ہیں ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ بدقسمتی سے آج امت مسلمہ بدترین مسائل کاشکار ہے، اسلام دشمن قوتیں ہمیں نشانہ بنا رہی ہیں اور اسکے ذمہ دار امت مسلمہ کے وہ حکمرانوں ہیں جنہوں نے امت مسلمہ اور اپنی عوام کا سوچنا کی بجائے پیسہ اور دولت بنانے کو تر جیح دی اور تاریخ کبھی جائیداد اورپیسہ بنانیوالوں کو یادنہیں رکھتی بلکہ ہمیشہ تاریخ میں وہ لوگ ہی زندہ رہتے ہیں جنہوں نے انسانیت کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کیا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاشی میدان میں پاکستان کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہا ہے،ایسیٹس ڈیکلر یشن سکیم 2019 سے 1 لاکھ 35 ہزار سے زائد افراد مستفیدہوچکے ہیں جن سے 70 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس آمدن ہوئی ہے،وزیر اعظم عمران خان جس نیک نیتی کیساتھ کام کر رہے ہیں ملک وقوم کا مستقبل روشن اور خوشحال ہوگا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور