مری میں جیپ کھائی میں جا گری ،7افراد جاں بحق

مری میں جیپ کھائی میں جا گری ،7افراد جاں بحق
مری میں جیپ کھائی میں جا گری ،7افراد جاں بحق

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )مری میں جیپ کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔ جبکہ چارسدہ میں گاڑی نہر میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق مری میں لورہ سے بٹنگی گاوں جانے والی مسافر جیپ کیری چنالی کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد موقع پر جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب چارسدہ کے علاقے خان کلی میں گاڑی نہر میں گرگئی، ماں اور 2 بیٹیوں کی لاشیں اور والد کو زندہ نکالا گیا جبکہ بچی کی تلاش جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -