کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور عیدالاضحیٰ پر اجتماعی قربانی کریں:صدر مملکت

کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور عیدالاضحیٰ پر ...
کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور عیدالاضحیٰ پر اجتماعی قربانی کریں:صدر مملکت

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور عیدالاضحیٰ پر اجتماعی قربانی کریں۔صدر مملکت عارف علوی کی زیرِ صدارت عیدالاضحیٰ کے دوران کورونا کے ضوابط سے متعلق اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز بشمول علمااور صوبائی حکومتوں کو اعتماد میں لیا جائے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں اور اجتماعی قربانی کریں۔صدر عارف علوی نے کہا کہ لوگوں میں وبا کے بارے میں شعور پیدا کرنے میں میڈیا کا اہم کردار ہے۔ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ میڈیا عوام کو حفاظتی تدابیر پر عمل کرنے اور مویشی منڈیوں میں جانے سے متعلق آگہی پیدا کرے۔

مزید :

قومی -