ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست پرمزید سماعت 6جولائی تک ملتوی

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کیخلاف درخواست پرمزید سماعت 6جولائی تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے سینی ٹائزر، ماسک اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف دائردرخواست پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو جواب داخل کرانے کے لئے تک مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت 6جولائی تک ملتوی کردی، دوران سماعت ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے وکیل کی جانب سے درخواست کا جواب داخل کرانے کے لئے مہلت طلب کی گئی،عدالت نے وکیل کی استدعا منظور کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کورونا ادویات کی مناسب ریٹ پر دستیابی کو یقینی بنایا جائے،جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ کورونا وائرس تیزی سے ملک میں پھیل رہا ہے، کورونا وائرس سے بچاؤ کے سینی ٹائزر، ماسک اور ادویات مارکیٹ میں مہنگے داموں فروخت کی جا رہی ہیں،حکومتی ادارے ادویات اوت دیگر اشیاء سستے داموں فروخت کے انتظامات نہیں کررہے، کورونا وائرس سے بچاؤ کی اشیاء اور ادویات عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں، عدالت سے استدعاہے کہ ادویات سمیت دیگر چیزیں مہنگی فروحت کرنے پر متعلقہ اداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -