سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس مزید 88.77پوائنٹس بڑ ھ گیا، ڈالر 90 پیسے، سونا 600روپے تولہ سستا

    سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس مزید 88.77پوائنٹس بڑ ھ گیا، ڈالر 90 پیسے، سونا ...

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو بھی تیزی کا رجحان برقرار رہا اور کے ایس ای100انڈیکس مزید 88.77 پوائنٹس کے اضافے سے34978.18پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیاجب کہ 58.79فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 23 ارب 29 کروڑ72لاکھ روپے بڑھ گئی جب کہ کاروباری حجم گزشتہ بھی پیر کی نسبت 21.58فیصد زائد رہا۔گزشتہ روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص خریداری میں مسلسل چوتھے روز بھرپور دلچسپی نظر آئی جس کے باعث ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس35ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے35177پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیابعد ازاں 35ہزارکی نفسیاتی حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان آخر تک برقرار رہا اورمارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 88.77پوائنٹس کے اضافے سے34978.18پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس36.11پوائنٹس کے اضافے سے 15157.86پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس88.19پوائنٹس کے اضافے سے25047.63پوائنٹس ہوگیا۔گذشتہ روز381کمپنیوں کے حصص کاروبار ہوا جن میں سے224کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ131میں کمی اور26میں استحکام رہا۔تیزی کے سبب سرمائے کا مجموعی حجم66کھرب8ارب85کروڑ72لاکھ روپے سے بڑھ کر66کھرب32ارب6کروڑ44لاکھ روپے ہو گیا۔جمعرات کو38کروڑ30لاکھ84ہزار شیئرز کی لین دین ہوئی جوبدھ کے مقابلے میں 6کروڑ79لاکھ90ہزار شیئرز زائد ہے۔قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت193.75روپے کے اضافے سے 689روپے اورسیپ ہائر ٹیکس کے حصص کی قیمت47.61روپے کے اضافے سے 925روپے ہو گئی جبکہ150روپے کے کمی سے رفحان میظ کے حصص کی قیمت 6950روپے اورانڈس ڈائنگ کے حصص29.99روپے کی کمی سے 565.01روپے پر آ گئی۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے ورلڈٖ کال ٹیلی کام،ٹی آر جی پاکستان،میپل لیف،پاک الیکٹران،ہیسکول پٹرول،کے الیکٹرک،جہانگیر صدیقی کمپنی،لوٹی کیمکل،آزگارڈ نائن اور ہم نیٹ ورک کے حصص سرفہرست رہے۔نے کی فی تولہ قیمت600روپے کی کمی سے ایک لاکھ 4600روپے ہوگئی۔آل سندھ صراف جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت8ڈالرکی کمی سے1774ڈالرہوگئی جس کے زیر اثرملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 600روپے کی کمی سے ایک لاکھ 4600روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 514روپے کی کمی سے89ہزار678روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1050روپے مستحکم رہی۔لمی مالیاتی اداروں سے رقوم کی وصولی کے باعث کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر کی اونچی ڑان رک گئی اور جمعرات کو انٹر بینک میں 90پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 80پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں ڈالر 167روپے کی سطح پر آگئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید90پیسے کی کمی سے 167.90روپے سے گھٹ کر167روپے اور قیمت فروخت 168.20روپے سے گھٹ کر167.30روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید80پیسے کی کمی سے167.80روپے سے گھٹ کر167روپے اور قیمت فروخت168.30روپے سے گھٹ کر167.50روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید1.50روپے کے اضافے سے184.50روپے سے بڑھ کر186روپے اور قیمت فروخت186.50روپے سے بڑھ کر188روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید205روپے سے بڑھ کر206روپے اور قیمت فروخت207روپے سے بڑھ کر208روپے ہوگئی۔سعودی ریال کی قیمت خرید44روپے سے گھٹ کر43.80روپے اور قیمت فروخت 44.50روپے سے گھٹ کر44.30روپے ہوگئی جب کہ یواے ای درہم کی قیمت خرید45.10روپے سے گھٹ کر44.90روپے اور قیمت فروخت45.60روپے سے گھٹ کر45.40روپے ہوگئی۔

سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ آخر -