پاکستان ٹورازم ڈیو یلپمنٹ کارپوریشن کا آپریشنز بند، ملازمین کو فارغ کرنیکا فیصلہ

پاکستان ٹورازم ڈیو یلپمنٹ کارپوریشن کا آپریشنز بند، ملازمین کو فارغ کرنیکا ...

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن (پی ٹی ڈی سی) نے آپریشنز بند کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پی ٹی ڈی سی نے اپنا شمالی آپریشن بند کرنے اور ملازمین کو فارغ کرنے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق آپریشن بند کرنے، ملازمین کو نکالنے کافیصلہ مسلسل مالی نقصان کے باعث کیا گیا۔ آپریشن بند کرنے،ملازمین کوفارغ کرنیکافیصلہ کورونا وبا کے باعث کیا گیا جبکہ فارغ شدہ ملازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ متعلقہ منیجرز سے اپنے واجبات وصول کرلیں۔دوسری جانب ملازمین اس اقدام پر سراپا احتجاج ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی ڈی سی نے انہیں بغیرواجبات ادائیگی نوکری سے نکال دیا۔ملازمین کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں 30 سے زائد پی ٹی ڈی سی موٹلز بند کردیے گئے ہیں۔ملازمین کا کہنا ہے کہ عدالت نے پی ٹی ڈی سی ملازمین کی نوکریوں سے فراغت پر اسٹے دے رکھا ہے۔

ٹورازم

مزید :

صفحہ آخر -