بجٹ اجلاس میں حکومت کے مقابلے میں اپوزیشن کو زیادہ وقت دیا،اسد قیصر

  بجٹ اجلاس میں حکومت کے مقابلے میں اپوزیشن کو زیادہ وقت دیا،اسد قیصر

  

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی جس میں بجٹ اجلاس، قانون سازی اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیا ل اور پارلیمان کے حکومت کی نگرانی کے کردار کو مزید فعال بنانے پر غور کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاکہ کورونا وبا کے باعث پوری دنیا کی معیشت متاثر ہوئی،موجودہ حکومت کی طرف سے ٹیکس فری بجٹ پیش کرنا خوش آئند ہے۔ اسپیکر نے کہاکہ اراکین پارلیمنٹ نے بجٹ اجلاس کیدوران جس نظم ونسق کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے،کورونا وبا کی موجودگی کے باوجود اراکین کو بجٹ بحث میں زیادہ سے زیادہ موقع فراہم کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصرنے کہاکہ موجودہ حالات میں اراکین کی جانب سے اتنی بڑی تعداد میں بحث میں حصہ غیر معمولی ہے۔ اسد قیصر نے کہاکہ حکومتی اور اپوزیشن بنچوں کی جانب سے کھل کر اپنا نقطہ نظر پیش کیا،پوری دنیا کی معیشت کو نقصان پہنچا مگر حکومت نے ٹیکس فری بجٹ دیا۔

اسد قی

مزید :

صفحہ آخر -