ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی، سندھ حکومت نے وفاق کے سامنے 3شرائط رکھ دیں

ود ہولڈنگ ٹیکس کی وصولی، سندھ حکومت نے وفاق کے سامنے 3شرائط رکھ دیں

  

کراچی (این این آئی)کورونا اور ٹڈی دل کے بعد وفاق اور سندھ حکومت ٹیکس کے معاملے پربھی آمنے سامنے آگئے ہیں، سندھ حکومت نے وفاق کے سامنے 3شرائط رکھ دیں۔سندھ حکومت نے دو روز سے ودہولڈنگ ٹیکس کی وصولی بند کر رکھی ہے جس کا اعلان وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بھی کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ایک تو سندھ ٹیکس جمع کرے اوپر سے کٹوتی کر دی جاتی ہے۔ایف بی آر حکام اور سیکریٹری ایکسائز کے درمیان ملاقات ہوئی۔ سندھ حکومت نے وفاق کے سامنے 3شرائط رکھ دیں۔ سندھ حکومت نے کہاہے کہ پہلے وفاق شرائط پوری کرے پھر ٹیکس جمع کیا جائے گا۔سندھ حکومت کے مطابق وفاق ٹیکس وصولی کی مد میں 7ارب کی کٹوتی واپس کرے، وفاقی کابینہ سندھ حکومت کو ٹیکس وصولیوں کی باضابطہ درخواست بھیجے اور موٹر سائیکل پر ودہولڈنگ ٹیکس کا نوٹفکیشن واپس کرنے کے مطالبات کئے ہیں۔وزیر اعلی سندھ کے احکامات پر محکمہ ایکسائز نے وفاق کیلئے ٹیکس وصولی بند کر رکھی ہے۔

ٹیکس وصولی

مزید :

صفحہ آخر -