گجرات جیل میں قیدیوں کی ہنگامی آرائی، چھتوں پر چڑھ کر احتجا ج

گجرات جیل میں قیدیوں کی ہنگامی آرائی، چھتوں پر چڑھ کر احتجا ج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گجرات (بیورورپورٹ)گجرات جیل میں قیدیوں کی ہنگامی آرائی،پانچ گھنٹے تک چھتوں پر چڑھ کر احتجاج کیا،اس دوران قیدیوں اور پولیس کے مابین تصادم بھی ہوا،قیدیوں نے پتھراؤ کیا، پولیس نے مشتعل قیدیوں کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 6 قیدی اور 2 پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق گجرات جیل میں بندسیکڑوں قیدیوں کی طرف سے عدالتوں میں تاریخ پیشی پر نہ لے جانے، اہل خانہ سے ملاقات پر پابندی،جیل ملازمین کی طرف سے رشوت کے تقاضے اور اہلکارں کے ناروا سلوک پر قیدیوں کی طرف سے کئی گھنٹے تک احتجاج کیا گیاواقعہ کی اطلا ع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری، ایلیٹ فورس کے دستے، کمانڈوز اور ریسکیو 1122کا عملہ ڈسٹرکٹ جیل پہنچ گیا،سید توصیف حیدر ڈی پی او گجرا ت سمیت سینئر افسران بھی جیل پہنچ گئے اور آپریشن کی نگرانی کرتے رہے،رات گئے تمام قیدیوں کو چھتوں سے اتار لیا گیا،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے فو ر ی طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا،قیدیوں کے احتجاج کے باعث جیل کے اطراف راستوں کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا، ضلع بھر کی نفری کو احتجاج شرو ع ہوتے ہی طلب کر لیا گیا تھا،زخمی ہونیوالوں کو طبی امداد کیلئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکا علاج معالجہ جاری ہے۔
گجرات قیدی

مزید :

صفحہ آخر -