مہنگی چینی خریدنے کا سبب شوگرملز ایسوی ایشن کا کم وقت دینا،شہباز گل

    مہنگی چینی خریدنے کا سبب شوگرملز ایسوی ایشن کا کم وقت دینا،شہباز گل

  

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے شوگر ملز سے سستی چینی نہ خریدنے کے معاملے کی وضاحت کردی،یوٹیلٹی سٹور کو 15جون کو شوگر ملز ایسوسی نے خط لکھا 60ہزارٹن چینی 25جون تک اٹھالیں، صرف10دن دیے گئے، سب کو پتہ تھا یہ ناممکن ہے۔ جمعرات کو اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا یوٹیلٹی سٹورز کو پیپرا رولز کہ تحت ٹینڈر کرنا لازمی ہوتا ہے، شوگرملز ایسوسی ایشن نے حجت تمام کرنے کیلئے 15جون کو خط لکھا، شوگرملز ایسوسی ایشن جانتی تھی 10دن میں یہ چینی نہیں خریدی جاسکتی۔ خیا ل رہے کہ وفاقی حکومت شوگر ملز کی جانب سے سستی چینی خریدنے کی پیشکش سے فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی ہے، شوگر ملز نے 70روپے فی کلو کے حساب سے 60ہزار ٹن چینی 25جون تک اٹھانے کی پیشکش کی لیکن حکومت کاغذی کارروائیوں میں الجھی رہی اور ڈیڈ لائن گزر گئی۔بعد میں یہی چینی کم سے کم بولی 78روپے 33 پیسے فی کلو میں خریدی گئی جبکہ یوٹیلٹی سٹورز ذرائع کے مطابق پیپرا قوانین سے استثنیٰ مل جا تا تو دو تین دن میں دستیاب چینی اٹھائی جاسکتی تھی تاہم اب یوٹیلٹی سٹورز نے مہنگی چینی اٹھانے کے پرچیز آرڈر بھی جاری کرد یئے ہیں۔

شہباز گل

مزید :

صفحہ آخر -