52فیصد شہریوں کی وزیراعظم کے سمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت

  52فیصد شہریوں کی وزیراعظم کے سمارٹ لاک ڈاؤن کی حمایت

  

اسلام آباد(آئی این پی)انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ کے حالیہ سروے کے مطابق پاکستان کے 52فیصد شہریوں نے وزیراعظم کے سمارٹ لاک ڈاؤن کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔سروے کے مطابق 63فیصد شہری سمارٹ لاک ڈاون کے حامی ہیں اور 21فیصد شہری مکمل لاک ڈاؤن کی حمایت کرتے ہیں۔سروے میں 54فیصد مردوں اور 46فیصد خواتین سے رائے لی گئی تھی،33فیصد شہریوں کا کہنا ہے کہ کورونا پھیلنے کی سب سے بڑی وجہ بے احتیاطی ہے جب کہ 11فیصد کا خیال تھا کہ کورونا پھیلنے کی وجہ سخت لاک ڈاؤن نہ ہونا ہے،9فیصد کے نزدیک حکومت کی کمزور پالیسی کی وجہ سے کورونا پھیلااور مزید 9 فیصد کا کہنا تھا کہ کورونا ایس او پیز کی پابندی نہ کرنے سے پھیلا۔انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ کے سروے میں 67فیصد پاکستانیوں نے کہا ہے کہ وہ کورونا سے بچاؤ کیلئے خود کو اور اپنے اہل خانہ کو ویکسین لگانے کیلئے تیار ہیں جب کہ 19فیصد نے ویکسین کیلئے رضا مندی ظاہر نہیں کی۔

لاک ڈاؤن

مزید :

صفحہ آخر -