صوبوں کی خودمختاری سے ہی وفاق کی مضبوطی جڑی ہے، نفیسہ شاہ

  صوبوں کی خودمختاری سے ہی وفاق کی مضبوطی جڑی ہے، نفیسہ شاہ

  

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ صوبوں کی خودمختاری سے ہی وفاق کی مضبوطی جڑی ہے، اٹھارویں ترمیم میں چھیڑ چھاڑ کر کے صوبوں کو کمزور کرنا دراصل وفاق کو کمزور کرنے کے مترادف ہو گا، پیپلزپارٹی اٹھارویں ترمیم میں چھیڑ چھاڑ کی ہر محاذ پر بھرپور مزاحمت کرے گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ صوبائی خودمختاری کے لئے جدوجہد کرنے والے تمام جمہوریت پسند قوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں، ان یونٹ ٹوٹنے کے بعد صوبائی خودمختاری کا عمل مزید تیز ہوا۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے بے پناہ رکاوٹوں کے باوجود صوبوں کو اپنے حقوق دلائے، صوبوں کی خودمختاری سے ہی وفاق کی مضبوطی جڑی ہے، اٹھارویں ترمیم کے ذریعے صوبوں کو اپنے حقوق دیکر احساس محرومی کو ختم کیا۔نفیسہ شاہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی آغاز حقوق بلوچستان دیکر ناراض بلوچوں کو قومی دھارے میں لائی، ایک بار پھر صوبوں کی خودمختاری چھیننے کی باتیں ہو رہی ہیں۔ سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی نیر بخاری نے کہا ہے کہ متفقہ اٹھارہویں آئینی ترمیم پارلیمانی جمہوری پارٹیوں بہترین آئینی تحفہ ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے پارلیمانی پارٹیوں کی حمایت سے73کے آئین میں صوبائی خودمختاری کی ضمانت دی،صوبائی خودمختاری کی خاطر جدوجہد اور قربانیاں دینے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مظبوط اکائیاں مظبوط وفاق کی ضمانت ہیں،پیپلز پارٹی کے ہر دور میں صوبوں کو آئینی حقوق فراہم کئے گئے۔نیر بخاری نے کہاکہ پی پی پی نے صوبوں کو ساحل وسائل اور پیداواری علاقوں کے پہلے حق کو آیینی طور پر تسلیم کیا۔ انہوکں نے کہاکہ متفقہ اٹھارہویں آئینی ترمیم پارلیمانی جمہوری پارٹیوں بہترین آئینی تحفہ ہے۔

نفیسہ شاہ

مزید :

صفحہ آخر -